مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان شامی حکومت کی حمایت جاری رکھےگی اور دہشت گردوں پر شامی حکومت اور عوام کی کامیابی یقینی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے اہلکار شامی حکومت کی درخواست پر شام میں موجود ہیں اور اگر حزب اللہ کے اہلکار شام میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کے شانہ بشانہ نہ لڑتے تو دہشت گرد لبنان کو بھی اپنی بہیمانہ کارروائیوں کا نشانہ بناتے اور آج لبنان بھی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہوتا۔
آپ کا تبصرہ